🏺
🥘
🏺
👳‍♂️🏺😂

ملا نصیر الدین اور دیگچی

کیا دیگچی کے بچے ہو سکتے ہیں؟ ایک مزاحیہ کہانی۔

prepared by ABDUL WAJID
🏺👶🎉

ملا نصیر الدین نے پڑوسی سے دیگچی ادھار لی۔ واپسی پر اس میں ایک چھوٹی دیگچی بھی رکھ دی اور کہا: "مبارک ہو! آپ کی دیگچی کے ہاں بچہ ہوا ہے۔"

👴🏺🤔

پڑوسی بہت خوش ہوا۔ کچھ دن بعد ملا نے دوبارہ بڑی دیگچی مانگی۔ پڑوسی نے خوشی خوشی دے دی۔ کئی دن گزر گئے مگر ملا واپس نہیں آئے۔

🏺⚰️😭

پڑوسی نے دیگچی مانگی تو ملا روتے ہوئے بولے: "افسوس! آپ کی دیگچی مر گئی ہے۔" پڑوسی چلایا: "دیگچی بھی کہیں مرتی ہے؟"

🤣🧠🤷‍♂️

انجام

ملا نے جواب دیا: "بھائی جان! جب دیگچی کے ہاں بچہ ہو سکتا ہے، تو وہ مر بھی تو سکتی ہے!"

prepared by ABDUL WAJID